Safar e Raigah - 9

 باب ۔کشمیر کی برفیلی اور سرد شام تھی۔ باہر چنار کے درختوں سے پتے گر رہے تھے اور ہواؤں میں غضب کی خنکی تھی۔ لائبریری کے ایک کونے میں چھوٹی سی انگیٹھی جل رہی تھی، جس کی آنچ پر چائے کی کیتلی رکھی ہوئی تھی۔آیت اپنے ہاتھ میں ایک پرانی، دھول سے اٹ پٹی کتاب لیے اسے صاف کر رہی تھی کہ تبھی مبشرہ وہاں آئی۔ آیت کو یوں گمسم دیکھ کر مبشرہ نے اس کے قریب بیٹھتے ہوئے نرمی سے پوچھا۔مبشرہ: "آیت! اتنی سردی ہے اور تم اب بھی ان پرانی کتابوں اور سیاہی کی مہک میں کھوئی ہوئی