Safar e Raigah - 10

  • 54

 منظر ۔ سلطان مرزا کے اس ایک فیصلے نے گھر کی فضا کو جیسے ہمیشہ کے لیے بدل دیا تھا۔ راویل، جو اب تک اس گمان میں تھا کہ اس کی پھپھو اس کے اور ہانیہ کے رشتے کی بات کر رہی ہیں، اس وقت سکتے میں آ گیا جب سلطان مرزا نے صاف لفظوں میں آیات اور راویل کے نکاح کا اعلان کر دیا۔ وہ رشتہ جو ہانیہ کے لیے سمجھا جا رہا تھا، وہ دراصل آیات کے نصیب میں لکھا جا چکا تھا۔ سلطان مرزا کا فیصلہ آخری تھا، جسے ٹالنے کی جرات اس گھر میں کسی میں نہیں