Safar e Raigah - 14

 منظر  ۔  ۔شاہمیر کے ان آخری الفاظ نے جیسے وقت کو وہیں روک دیا تھا۔ آیت نے چونک کر اسے دیکھا، اس کی آنکھوں میں ایک اقرار تھا اور ہونٹوں پر ایک ہلکی، تقریبا نہ دکھنے والی مسکراہٹ۔ لائبریری کی اس پرانی، کتابوں سے مہکتی فضا میں ان دونوں کے درمیان ایک ان دیکھا رشتہ استوار ہو چکا تھا۔اسی پال لائبریری کے کلاک نے ہلکی سی آواز کے ساتھ وقت بدلنے کا اعلان کیا۔ آیت نے گھڑی کی طرف دیکھا اور پھر ایک گہرا سانس لے کر اپنی کتابیں سمیٹنے لگی۔ خاموشی کو توڑتے ہوئے شاہمیر نے دھیمی آواز میں کہا،