حرف آغاز بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِجب درخت سے آخری زرد پتّہ گرتا ہے، تو وہ زمین کا ماتم نہیں ہوتا بلکہ بہار کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوتا ہے۔ ہم سب کی زندگیوں میں بھی کبھی نہ کبھی ایک ایسی خزاں آتی ہے جو ہمیں اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ یہ صفحات کسی علم کا بلند بانگ دعویٰ نہیں ہیں، بلکہ ایک ایسے پرندے کی بکھری ہوئی اڑان ہے جس کے پر تو زخمی ہیں، مگر جس کی نظریں اب بھی آسمان کی وسعتوں پر ٹکی ہوئی ہیں۔ ہم نے اس کتاب میں اپنے دل کی خاموشیوں کو،