فجر کی اذان کے ساتھ ایک نئے دن کا آغاز ہو رہا تھا اور سلمان آج بھی ہمیشہ کی طرح تھکاوٹ کی وجہ سے محوِ خواب تھا سلمان.......سلمان......!! پاس آتی آواز نے اچانک اس کی نیند میں خلل پیدا کیا یہ آواز اس انسان کی تھی جس کی آواز سننے کے لیے وہ اپنا سب کچھ نچھاور کر سکتا تھا یہ آواز مریم کی تھی.....!! جس سے وہ بے انتہا محبت کرتا تھا وہ بیوی کے روپ میں اس کے لیے کل کائنات تھی مریم کے آنے سے اس کی زندگی مکمل ہو گئی تھی. ماں کے بعد اگر کوئی سلمان کی محبت کی حکمراں تھی تو وہ بیشک مریم ہی تھی.
طلاق شدہ لڑکی (قسط نمبر 1)
یہ ایک مختصر افسانہ ہے.... جس میں محبت کے حقیقی جذبے اور معاشرے کے ایک بہت ہی نازک مسئلے لوگوں سے روشناس کروانے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے... کس طرح چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو آڑ بنا کر لڑکیوں کو طلاق دے دی جاتی ہے... ایسی لڑکیوں کو معاشرے میں بدنام کیا جاتا ہے.. ان کا دوبارہ نکاح تو دور کی بات.. انھیں وہ عزت بھی نصیب نہیں ہوتی جس کی وہ حقدار ہیں۔ ...Read More
طلاق شدہ لڑکی (قسط نمبر 2)
آج پھر وہ آفس سے لیٹ گھر پہنچا تھا....ایسا نہیں تھا کے وہ آفس میں اؤر ٹائم کرتا تھا...آفس نکلنے کے بعد وہ کہا جاتا تھا...کیا کرتا تھا...یے تو بس خدا اور خود سلمان ہی جانتے تھے....!!آؤ بیٹا آ گئے تم...کہاں اتنا وقت لگا دیتے ہو..؟؟ہم دونوں کب سے تمہارا انتظار کر رہے تھے..مجھے تم سے کچھ بات بھی کرنی ہے....ماں نے تفکّرانہ لہجے میں بیٹے کو مخاطب کیا تھا.جی میں سُن رہا ہوں....سلمان نے جوتے سائیڈ میں رکھتے ہوئے بہت ہی بے پروا انداز میں جواب دیا .یہاں آؤ میرے پاس بیٹھو پہلے.....ماں نے اُسے خود کے پاس ...Read More